دکان کا نام ’کورونا‘ رکھنے سے کاروبار چمک اُٹھا

November 20, 2020

بھارت میں سالوں پہلے اپنی دکان کا نام ’کورونا‘ رکھنے والے شخص کا کاروبار اس وباء کے دوران چمک اُٹھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور اب اس وباء کورونا وائرس کے دوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی ہے۔

کیرالہ کے شہری جارج نے بتایا کہ اُس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام کورونا رکھا تھا اور دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں کورونا کا مطلب’تاج‘ ہوتا ہے۔

جارج نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ وہ اپنی دکان میں گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔

جارج کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران اُس نے دیکھا کہ دکان میں پہلے سے زیادہ کسٹمرز آنا شروع ہوگئے ہیں جس سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔