دانش تیمور کو عائزہ خان کہاں پسند آئی تھیں ؟

October 18, 2021

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اہلیہ و اداکارہ عائزہ خان کو سوشل میڈیا سائٹ ’ آرکَٹ‘ (orkut) پر پسند کیا تھا۔

دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میںسے ایک ہے، عائزہ خان اور دانش تیمور کو سوشل میڈیا سائٹس پر مداحوں کی جانب سے بطور فنکار اور جوڑی خوب سراہا بھی جاتا ہے۔

ایک پرانے ٹاک شو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انٹرویو کے دوران دانش تیمور کا اپنے مداحوں کو بتانا ہے کہ اُنہیںعائزہ خان کہاں ملیں اور پسند آئی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شو کے میزبان معروف کامیڈین (مرحوم) عمر شریف ہیں جو دانش تیمور اور عائزہ خان سے پوچھ رہے ہیںکہ یہ جوڑی کیسے اور کہاں ملی تھی؟ دانش تیمور کو عائزہ خان کہاں پسند آ ئی تھیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے دانش تیمور نے انکشاف کیا کہ ’یہ بہت پرانی بات ہے کہ عائزہ خان اور اُن کی جان پہچان ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم آرکٹ پر ہوئی تھی اور وہیں سے بات کا آغاز ہوا تھا، اُس وقت عائزہ خان میڈیا میں نہیں آئی تھیں اور بس اُن کی ایک مداح تھیں۔‘

دانش تیمور نے مزید کہا کہ ’اُنہوں نے ہی اس سوچ کا آغاز کیا تھا کہ اگر وہ شادی کریں گے تو صرف عائزہ خان سے کریں گے۔‘