• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران شاہ محمود کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جن کی رواں ہفتے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران ان کے بیٹھنے کے انداز کو سخت تنقید کا سامنا ہے اور بالخصوص سوشل میڈیا پر مسلسل وزیر خارجہ پر برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے اوراب اس حوالے سے سعودی عرب میں سکونت پذیر پاکستانی اور سعودی شہری بھی اظہار ناپسندیدگی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ ایسے مواقعوں کی تلاش کا منتظر بھارتی میڈیا بھی اس صورتحال سے اپنے مخصوص اور مذموم مقاصد اٹھانے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شاہ محمود اور سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر خارجہ کا سعودی سفیر کے سامنے بیٹھنے کا انداز جسے ʼʼٹانگ پر ٹانگ رکھنےʼʼ کا غیر رسمی انداز قرار دینے کے ساتھ ساتھ پاکستانی روایات میں بھی مقابل کی بے ادبی یا خود کو اس سے برتر ثابت کرنے کا اظہار قرار دیا جاتا ہے اور توہین آمیز بھی، اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ کو بھی قدرے خفت کا سامنا ہے کیونکہ یہ سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ وزیر خارجہ سے زیادہ بہتر سفارتی ادب و آداب اور روایات کون جانتا ہوگا، او آئی سی کی انتہائی کامیاب کانفرنس پر وزیراعظم کی جانب سے داد وتحسین حاصل کرنے والے شاہ محمود جو اب تنقید کی زد میں ہیں، کیا انہوں نے اپنے محسن ملک کے سفیر کے ساتھ گفتگو کے دوران یہ انداز دانستہ اختیار کیا تھا؟ کیونکہ ملاقات کی جو تصویر وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تھی اس میں یہ منظر واضح تھا کہ شاہ محمودکی ٹانگ کا رخ اپنے مقابل مہمان کے چہرے کی طرف دکھائی دیتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید