• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :منشیات کے ملزمان کو قید وجرمانے کی سزاکا حکم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/II ماڈل کریمنل کورٹ ون کوئٹہ کے جج جناب محمد افضل خان کاکڑ نے منشیات برآمدگی کے مختلف مقدمات میں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزاکا حکم سنایا عدالت نےملزم محمد ایاز کو ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد ہونے پردوسال قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ملزم محمد ایاز کو پولیس تھانہ زرغون آباد کوئٹہ کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 5سو گرام چرس برآمدکی تھی عدالت نے ایک اور مقدمے میں ملزم طور جان کو ایک کلو گرام چرس اور 505گرام شیشہ برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر 2سال قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنایا ملزم طورجان سے پولیس تھانہ امیر محمد دستی کے اہلکاروں نے چرس اور شیشہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
کوئٹہ سے مزید