• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب نثار پر تنقید، مریم نواز، شاہد خاقان کیخلاف درخواستیں خارج، کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کارروائی نہیں ہوسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار پر تنقید کے کیس میں مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نہیں بتاسکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، توہین عدالت کیس عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔ہفتہ کو سابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت اپیل خارج کردی، عدالت نے سنگل بینچ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی اس سے پہلے سنگل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، مقامی وکیل نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید