کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف میں کمسن بچی کی گولی لگنے کے باعث ہونےو الی موت میں ملوث ایک ملزم کوسانگھڑ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق اندرون سندھ شہداد پور سے ہے اور تمام ملزمان کراچی میں اپنا گینگ چلارہے ہیں جو کراچی آکر وارداتیں کرتے تھے اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے ایک کمسن بچی کو قتل کردیا گیا تھا، ملزموں کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے ۔
ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں واقع شاہ لطیف ٹاون منزل پمپ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی اور لوٹ مار کر کے فرار ہونے لگے تو بروقت سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنا شروع کردی دو طرفہ فائرنگ کی زد میں جائے وقوع پر اپنے والدین کے ساتھ آئی ہوئی 4 سالہ معصوم بچی جس کی شناخت حرمین دختر ممتاز کے نام سے ہوئی سر میں ڈاکوؤں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے فائر لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔
سیکیورٹی گارڈ کی بروقت فائرنگ سے ڈکیت گروپ کا ایک ڈاکوؤں ملزم پیار علی جلبانی زخمی ہوگیا جس کو بروقت پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم پیار علی کا پولیس کو دیا گیا اقبالی بیان جس میں ملزم نے اپنا نام پیار علی اس کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہے وہ ایک سرگرم خطرناک ڈکیت گینگ کا کارکن ہے خطرناک گینگ میں اس کے علاوہ پیرو، گلو، نعیم، اکبر اور حق نواز تمام کا تعلق شہدادپور سے ہے کے بعد شہداد پور میں اپنے تمام تر وسائل بروکار لاتے ہوئے حرمین مرڈر کیس کا مرگزی ملزم غلام شبیر ولد حسین بخش کو ملدسی سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ڈکیت نے مزید اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ ان کا گینگ اندرون سندھ سے کراچی میں گزشتہ 2 سال سے کراچی متعدد مقامات پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا رہا ہے ڈکیت گینگ کا نشانہ میڈیکل اسٹور زہوتےتھے۔
ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے کامیاب کارروائی پر انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی سمیت اس کامیاب کارروائی میں شامل تمام پولیس جوانوں کو شاباشی دی اور حوصلہ افزائی کے لیے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
حرمین مرڈر میں ملوث دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ بھر میں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔