کراچی (نیوز ڈیسک) لاپتہ افراد سے متعلق جرات مندانہ موقف رکھنے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ کو سال 2021 کا بہترین شخص قرار دیا گیا ہے۔
سینٹر فار گورننس ریسرچ نامی ادارے نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو میں آف دا ائیر قرار دیا۔ مذکورہ ادارے کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو لاپتہ افراد سے متعلق اصولی اور جرات مندانہ موقف اپنانے پر مین آف دا ائیر قرار دیا گیا ہے۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کی ذمہ داری ایگزیکیٹیو اور وفاقی کابینہ پر ہے۔
مذکورہ ادارے نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگی سے متعلق فوری قانون سازی کی جائے اور نیشنل سیکیورٹی پارلیمانی کمیٹی ان اداروں سے متعلق ایکشن لے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
ادارے کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنا اچھی طرز حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔