• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل: موبائل کی فرانزک رپورٹ اداروں کو ارسال

کوئٹہ(این این آئی) خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم ہدایت خلجی کے موبائل کی فرانزک رپورٹ تیار۔280ویڈیوز میں سے 254حقیقی نکلیں، ہدایت خلجی اور کریمہ عرف پروین نامی خاتون کی چیٹ نے دونوں کے درمیان اختلافات پر معاملہ پولیس تک جانے اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈالنے کی قلعی کھول دی،ہدایت اور کریمہ کےدرمیان اختلافات نے معاملہ تھانے اور ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالنے تک پہنچایا،280ویڈیو کے جائزہ میں254اوریجنل قرار‘ بچوں کی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے شواہد نہ مل سکے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب فرانزک ایجنسی نے ملزم ہدایت اللہ خلجی کے موبائل کی فرانزک مکمل کرکے رپورٹ تحقیقاتی اداروں کو ارسال کردی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہدایت اللہ اور کریمہ عرف پروین کے مراسم تھے ،دونوں کی چیٹ سے معلوم ہوا ہے کہ کریمہ عرف پروین اور ہدایت خلجی میں اختلافات ہوئے جس پر خاتون نے پولیس میں جانے جبکہ ہدایت اللہ نے اسکی ویڈیوز انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں ۔

ملک بھر سے سے مزید