• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: منشیات کے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )سیشن جج سریاب کوئٹہ جان محمد گوہر کی عدالت نے منشیات برآمد ہونے کے دومختلف مقدمات میں نامزدملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔عدالت نے ملزم فیض محمد کو ایک کلوگرام چرس برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پرایک سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم فیض محمد کو کچھ عرصہ قبل شالکوٹ پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کی تھی۔ عدالت نے ایک اور مقدمے میں ملزم محمد صدیق کو بھی ایک کلوگرام چرس برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پر ایک سال اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد صدیق کو کچھ عرصہ قبل کیچی بیگ پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کی تھی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔
کوئٹہ سے مزید