کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ویزا جاری نہ ہونے کے سبب پاکستان والی بال فیڈریشن کا وفد سینٹرل ایشیا والی بال ایسوسی ایشن کے اجلاس کیلئے ڈھاکا نہ جاسکا۔فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب، سکریٹری شاہ نعیم ظفر اور نور الحسن کو اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔