کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نےسندھ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوام کواختیارات سے محروم کرکے پاکستان کیلئے خطرہ پیداکرنا چاہتی ہے۔
سندھ میں گندم چوری کے معاملے پر قانون کارروائی ہوگی اور قومی اسمبلی میں اس معاملے کواٹھائیں گے ۔وفاق نےسندھ کو کورونا ویکسین کی خریداری سے نہیں روکا۔
کورونا کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے ‘عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر عمل کریں۔سندھ میں آٹا پنجاب سے بھی مہنگا ہے۔خودمختار بلدیاتی نظام پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
ہم سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے۔
وہ اتوار کو انصاف ہائوس میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ نہیں معلوم یہ کون سے چوہے تھے جنہوں نے سندھ میں 20ارب کی گندم کھالی ۔