• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، جھڑپ میں 6 جرائم پیشہ، پاسداران انقلاب کے 3 گارڈز ہلاک

تہران(خبرایجنسی، جنگ نیوز، مانیٹرنگ) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب گارڈز اور مسلح جرائم پیشہ افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں 6جرائم پیشہ اور پاسداران انقلاب کے 3ارکان ہلاک ہوگئے،حکومتی حمایتی ملیشیا کی جانب سے  آپریشن پاکستان افغانستان سرحد سے متصل صوبے  سیستان میں مسلح جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے کی اطلاع پر کیاگیا۔غیرملکی میڈیا کےمطابق پاسداران انقلاب کے مطابق مسلح جرائم پیشہ کیساتھ کچھ عرصے سے جھڑپیں جاری تھی تاہم سیستان میں مسلح جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے معلوم کرنے کے بعد پاسداران انقلاب نے ان کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا،ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 6 مسلح جرائم پیشہ ور سردار سمیت مارے گئے جبکہ ان میں سے 5شدید زخمی ہوئے اور ان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق مجرموں نے جھڑپ میں لوگوں کو’’انسانی ڈھال‘‘ کے طور پراستعمال کیا ہے اوران کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق پاسداران انقلاب کے تحت نیم فوجی باسیج ملیشیا سے تھا۔

اہم خبریں سے مزید