چترال ( نمائندہ جنگ )چترال میں موبائل فون ٹاورروم میں رات گذارنےوالے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے، بارش کے باعث چوکیدار کے کمرے میں رات ٹھہرنے والےعبد الودود اور سلمان کی مو ت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، دو نوجوانوں کی لاشیں بیرموغ لشٹ کی پہاڑی پرموبائل ٹاور کے کمرے سے بر آمد ۔
وہ نیا سال منانے کی غرض سے بیر موغ لشٹ چترال گول نیشنل پر کئے گئے تھے جب رات کو بارش بھی شروع ہوئی تو ٹاور کا چوکیدار جو ان کا دوست تھا کو کہہ کر کمرے میں تھوڑی دیر آرام کرنے لگے جبکہ چوکیدار اپنے گھر چلا گیا.
اگلی صبح چوکیدار وہاں پہنچا تو کمرے کو اندر سے لاک پایا آواز دینے پر کوئی جواب نہ آیا تو اس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو دونوں دوست دم توڑ چکے تھے اس نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے عبد الودود سکنہ چیووڈوک اورسلمان سکنہ سینلشٹ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواد ی ہے۔
تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ان کی موت سردی سے واقع ہوئی یا جنریٹر کے دھواں سے یا کسی اور وجہ سے پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔