• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر نے ڈی ایچ اے ملتان میں فوڈ کورٹ کا افتتاح کر دیا

ملتان (نمائندہ جنگ) کمانڈر سدرن کمان (ملتان) اور پروجیکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے ڈی ایچ اے ملتان میں فوڈ کورٹ کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ رہائشی پروجیکٹ کو تفریحی مقام بنانے پر پروجیکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے ڈی ایچ اے کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل گولف کورس رومانزا میں جدید سہولتیں موجود ہیں جس سے خطے میں اسپورٹس کلچر اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ڈی ایچ اے ملتان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر شعیب انور کیانی نے کہا کہ فوڈ کورٹ کھلنے سے نہ صرف مزیدار کھانے دستیاب ہوں گے بلکہ فیملیز کیلئے تفریحی مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فوڈ کورٹ میں ڈانسنگ فائونٹین اور بچوں کیلئے پلے لینڈ بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے ملتان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ بریگیڈیئر شعیب انور کیانی نے کہا کہ ڈی ایچ اے رہائشی پروجیکٹ ہی نہیں بلکہ یہ معاشی مرکز کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آئے گا۔

اہم خبریں سے مزید