• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کے حکم پر محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں سے وضاحت طلب،دو اساتذہ کی دادرسی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے عبدالہادی کو تعیناتی کے حوالے سے درپیش مسئلےکے حل کے لیے صوبائی محتسب کے حکم پر محتسب آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عبدالحفیظ نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ ذمہ داروں سے وضاحت طلب کی بعد ازاں محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر (جوڈیشل نے صوبائی محتسب کو تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ عبدالہادی کے پی ٹی سی ٹریننگ میں سال کے تعین کا مسئلہ حل ہونے کے بعد بطورِ جے وی ٹیچر تعیناتی کے آرڈرز فراہم کیے گئے ہیں علاؤہ ازیں خضدار سے تعلق رکھنے والی صابرہ بی بی کو بطورِ جے وی ٹیچر آرڈرز کی عدم فراہمی پر صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں ڈی ای او تعلیم خضدار نے محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد شکایت کنندہ صابرہ بی بی کو بطورِ جے وی ٹیچر آرڈرز فراہم کیں، مذکورہ بالا دونوں اساتذہ نے اپنی شکایت کے ازالے پر صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید