پشاور( جنگ نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ کے سپاہ قوم سے تعلق رکھنے والے مشران نے ملک محمد علی کی قیادت میں ملاقات کی ملاقات میں وفد نے کمشنر پشاور ڈویژن کو علاقے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا مسائل جن میں ادھورے جانے والے سروے، متاثرین کی واپسی، شناختی کارڈ دفتر کی، منتقلی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور حادثات کا باعث بننے والے بجلی کے پول ہٹانے سمیت دیگر مسائل سے کمشنر پشاور ڈویژن کو آگاہ کیا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے وفد کے مطالبات پر بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے جبکہ بعض مقامی مسائل کے حل کیلئے ملاقات میں موجودہ ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کو مسائل کے حل اور اس سلسلے میں تین دن بعد رپورٹ طلب کرلی قبائلی مشران کی دعوت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ کی دورے کی دعوت بھی قبول کی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے صوبائی حکومت کے احکامات پر ضم اضلاع کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے لیے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اور کسی بھی مشکل کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے ۔