لاہور( این این آئی)اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کے لا ء افسران سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہبازشریف کے حلف نامے کے تحت نوازشریف کی اپیل پر گفتگو ہوئی جبکہ وفاق کے زیرسماعت مقدمات کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے لا ء افسران کو ہدایت کی کہ کیسزکی بھرپورتیاری کرکے عدالتوں میں پیش ہوں اور زیرالتوا ء کیسز جلد نمٹانے کی کوشش کریں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کوہدایت جاری کی ہے۔