کوئٹہ/گوادر(نیوز ایجنسیاں/ نمائندگان جنگ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پروازیں منسوخ،گیس و بجلی غائب ہوگئیں، نکاسی آب اور بجلی کی فراہمی کا نظام متاثر ،قومی شاہراہوں پرہیوی مشینری پہنچا دی گئی،قلات اور سبی میں سردی، ماہی گیروں کو سمندرجانے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے،، زیارت، مسلم باغ، کان مہترزئی ، قلعہ سیف اللہ نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ۔کوئٹہ ایئر پورٹ آنے والی تمام پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دیں گئیں ، برفباری سے بچائوکے لئے مختلف علاقوں میں مشینری پہنچا دی گئی ، تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ ، ژوب، بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، تربت،نوشکی ، گوادر، پنجگور، نوکنڈی ، خاران ، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار ، ہرنائی، کوہلواور لسبیلہ میں تیزہوائوں ،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری رہا۔