• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس گلزار احمد سے کرک میں تری مندر کے دورے پر آئے مختلف ممالک کے ہندو یاتریوں کے وفد نے یہاں سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ پیر کو عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ہندو یاتریوں کے وفد کو خوش آمدید کہا ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی برداشت ہے، پاکستان میں ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، پاکستان کی عدالتیں بنیادی حقوق کی محافظ ہیں، پاکستان کی عدالتوں نے ہمیشہ آئین پاکستان کے تحت اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین و وکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے چیف جسٹس گلزار احمد کو وفد کے بارے میں بتاتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اقلیتی حقوق سے متعلق اقدامات کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید