• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال 2چاند اور 2سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوری طور پر دکھائی دے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے دوران 2چاند اور 2سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔ 

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، 25 اکتوبر کو دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں جزوی طورپردکھائی دے گا.

جب کہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔

اہم خبریں سے مزید