اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی یتیموں کی پناہ گائیں قومی جماعتیں نہیں کہلاتی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قومی جماعتیں آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں نہیں آتیں،طرح طرح کے پیوند لگا کر قومی جماعت نہیں بنائی جاتیں۔ انہوںنے کہاکہ پرچیوں اور سفارش بھرتی کوٹے سے فیض یاب ہونے والے کچھ عرصے بعد بے روزگار اور سیاسی یتیم بن کر در بدر ہورہے ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی یتیموں کی پناہ گاہ کو قومی سیاسی جماعت کہنے کے لئے آپکی جیسی ہی ڈھٹائی اور بے شرمی درکار ہے ۔انہوںنے کہاکہ ساری پارٹیوں میں حاضری لگوانے والوں کے لئے پی ٹی آئی عارضی پناہ گاہ ہے قومی جماعت نہیں۔