• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں، سپریم کورٹ کا بنیادی کام انسانی حقوق کا نفاذ ہے، چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ قانون سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں، معاشرے میں قانون کی عملداری ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کا بنیادی کام انسانی حقوق کا نفاذ ہے۔

وکلا اور ججز کا کام ایک ہے کہ وہ دونوں آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ، وکیل اور جج میں کوئی تفریق ، دونوں کا کام ایک ، وکیل کا کام مقدمے کی پیروی اور جج کا کام مقدمے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، وکلاء کےکافی سارے معاملات نمٹ چکے ، اگر میں کوئی قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ہوا تو ضرور لوں گا۔ 

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں لائرز کمپلیکس کی تعمیر کے آغاز پر پرچم کشائی کے بعدیوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اللّٰہ کرے گا جلد سے جلد جوڈیشل کمپلیکس بن جائے گا،جوڈیشل کمپلیکس بننے سے وکلا کو اچھا ماحول اور کیس کی بہتر تیاری کا موقع ملے گا۔

میں وکیل اور جج میں کوئی تفریق نہیں کرتا،جج اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے، وکیل کا کام مقدمے کی پیروی اور جج کا کام مقدمے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، دونوں آئین اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

میں بنیادی طور پر وکیل ہوں ، صرف بنچ کی دوسری سائیڈ پر بیٹھ گیا ہوں،میری واپسی بھی آپ کے پاس ہی ہو گی ،وکلاء کے کچھ مسائل ہیں ، ان کی کیا نوعیت ہے ۔

اہم خبریں سے مزید