• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بد ترین مہنگائی، آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی جواب نہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پورا ملک منی بجٹ کا منتظر ہے، وزیر خزانہ کہتے ہیں صرف دو بلین کے ٹیکس لگا رہے ہیں، پاکستان بد ترین مہنگائی سے گزر رہا ہے، دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم پاکستان میں بڑھ رہی ہیں بجٹ پر کوئی جواب دینے والا ہے؟ آئی ایم ایف سے کیا ڈیل ہوئی کوئی جواب نہیں، چیئرمین نیب چار ماہ سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا قومی سلامتی، پاکستان اور عوام پر کیا اثر ہو گا؟، بل پیش کرنے کے بعد پارلیمان بند کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید