اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم نے و فا قی کابینہ اجلاس میں ایجنڈے کے علاوہ بھی بعض موضوعات پر اظہار خیال کیا ۔
ذرائع کے مطا بق کابینہ اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو لیک کی باز گشت بھی سنی گئی ۔
کابینہ ارکان کو مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نےمریم نواز کی آڈیو لیک کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں آڈیو لیک پر زیادہ بات چیت کرنے سے گریز کیا۔
وزیراعظم نے مریم نواز کی نئی آڈیو کے معاملے پر عدم دلچسپی کااظہار کیا۔ وزیر اعظم نے صرف اتنی بات کی کہ ان کی تو دبائو ڈال کر من پسند فیصلے لینے کی روایت رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں مارچ کے مہینے کا ذکر بھی کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ میں اچھی خبریں ملیں گی۔
مارچ کے بعد صورتحال میں ٹھہراو ہو گا اور سکون بھی ہوگا۔ مارچ تک مہنگائی اور معاشی حالات سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔
مارچ کے بعد حالات نارمل ہونا شروع ہوں گے۔