اوٹاوا (جنگ نیوز )کینیڈا کی عدالت نے ایران میں پاسداران انقلاب کے حملے میں تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو 8 کروڑ 39 لاکھ 40 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔کینیڈا کی اونٹاریو کی اعلیٰ عدالت برائے انصاف کے جسٹس ایڈورڈ بیلوبابا نے 2020 میں ایران میں گرائے گئے یوکرین کے طیارے کے 6 کینیڈی مسافروں کے لواحقین کو سود سمیت زر تلافی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔