• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار چوہدری نے سینیارٹی کا اصول متاثر کیا، اقربا پروری کی بنیاد رکھی، صدر سپریم کورٹ بار

ملتان( نمائندہ جنگ) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا ہے کہ وکلاء کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹمنٹ لیٹر اس سال جاری کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ الیکشن سے قبل ان امیدواروں کو بھی سپریم کورٹ لائسنس کے لئے اہل قرار دیا جو ایک سوال کا بھی جواب نہیں دے سکے ۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری نے سنیارٹی کے اصول کو سب سے زیادہ متاثر کیا اوراقربا پروری کی بنیادی رکھی۔ اگر میرٹ پر رکھتے تو باوقار عدلیہ ہوتی ۔2009 سے پارلیمانی کمیشن بنا کر ججز اور وکلاء کی تعدا د برابر رکھ کر تعیناتیاں کی جائیں ۔ سابقہ تعیناتیوں پر نظر ثانی کی جائے۔ سب سے پہلے کے پی کے میں سنیارٹی کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور 2 جج سپریم کورٹ لائے گئے ۔ سندھ سے بھی دو ججوں کو سپریم کورٹ لایا گیا جو دونوں چیف جسٹس بنے۔ عدلیہ کے ادارے کو وکلاء کے لہو کو بیچ کر برباد کیا گیا۔ ریاست ماں کے جیسی نہیں ہے اس لئے سب کو برابر نہیں رکھا گیا ۔ ہم ریاست کو بچانے کے لیے حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ سیاسی اداروں کے استحکام، جمہوریت کے فروغ، عدلیہ کو بچانے کے لئے ذاتیات کو پس پشت ڈالنا ہو گا۔ سپریم کورٹ اور پاکستان بار کا یہی مطالبہ ہے کہ کسی سینئر پر جونئیر کو ترجیح دینا ہے تو کوئی میرٹ بنائیں۔ پسند نا پسند پر معاملہ طے نہیں کریں۔ مستقبل میں طوفان آنے والا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا مقصد الیکشن نہیں ،اگر 50 فیصد ممبران اختلاف کریں تو ایسے فیصلے سے انحراف کریں۔ عدلیہ کے اکابرین سے گزارش ہے کہ اس ادارے کو بچائیں اور آئین کی سربلندی والے کام کریں۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل پیر مسعود الحسن چشتی نے کہا کہ سپریم کورٹ ممبران کے التواء کا شکار پلاٹ بھی اسی سال ملیں گے۔ سب بار ایسوسی ایشنز ایک پیج پر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید