• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بارش موسم مزید سرد، نشیبی علاقے زیرآب، گھنٹوں ٹریفک جام

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا پشاو میں دو دن مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ پشاور کی شہر سڑکیں اور گلی کوچوں میں پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا زرعی ماہرین کے مطابق کہ حالیہ بارش گندم کے فصل کیلئے مفید ہوگی بارش کی وجہ سے پشاور شہر کے بعض علاقوں میں محکمہ واپڈا کی طرف سے بجلی کی ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور بجلی کانظام درہم برہم رہا جس سے نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا بارش کے بعد ناقص نکاسی آب کی وجہ سے پشاور شہر کی سڑکیں مین جی روڈ ٗیونیورسٹی روڈ ٗورسک روڈ ٗکوہاٹ روڈ ٗشہر کی گلیاں ٗکوچے اور جنرل بس سٹینڈ پشاو پر کئی مقامات پر پانی کھڑا رہا کا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد گاڑیاںسڑکوں اور بس سٹینڈ میں پھنس گئیں اور سڑکوں پر ٹریفک جام رہارش کے بعد سورے پل، جی ٹی روڈ سروس روڈ، گلبہار، باچاخان چوک، خوشحال بازار ہشتنگری سمیت متعدد علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوگئے پشاور شہر میں بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں اور مختلف روٹس پر جگہ جگہ کھڑ ے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ۔کھڑے پانی نے نکاسی آب کے ناقص نظام کی قلعی کھول دی نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ جس کے باعث مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے بد ترین ٹریفک جام رہا جس سے ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس حوالہ سے ٹرانسپورٹروں کاکہناہے کہ جنرل بس سٹینڈ سے میٹروپولیٹین سٹی گورنمنٹ پشاور روزمرہ کی بنیا دپر لاکھوں روپے ٹیکس جمع کررہی ہے لیکن نکاسی آب کامعقول انتظام نہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹروں کا نقصان ہورہاہے جبکہ پانی کھڑے ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہےدوسری طرف پشاور اور ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ پیسکو نے چپ سادھ لی ہے
پشاور سے مزید