کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن کی مشاورت سےاپریل مئی میں ہونے والے ایشیا کپکے فار میٹ میں تبدیلی کرکے ٹیموں کی تعداد بڑھادی ہے۔ابٹورنامنٹ میں آٹھ کے بجائے دس ٹیمیں شرکت کرینگی ، جبکہ اگلے ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے چار ٹاپ ٹیمیں کوالیفائی کرینگی، اس سے قبل ایشیا کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرتی تھیں۔ایشیا کپ کے میزبان کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا جس کے لئے جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا نے پیش کش کی ہے۔