• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بارشیں، برفباری چمن اور گوادر میں سیلابی ریلے سیکڑوں گھر منہدم

کوئٹہ/اندرون بلوچستان(اسٹاف رپورٹر / نامہ نگار/نیوزایجنسیاں)بلوچستان میں بارشیں‘ برفباری‘چمن اور گوادر میں سیلابی ریلے، سیکڑوں گھر منہدم ، پہاڑوں سے 50سال بعدآنے والے سیلابی ریلوں سے چمن شہر کے شمالی وجنوبی حصے شدیدمتاثر۔

بائی پاس ندی سےلاش برآمد‘سیاسی رہنما کو بچا لیا گیا، کوئٹہ‘گوادر‘چمن‘قلعہ سیف اللہ ،کان مہترزئی ‘ مسلم باغ‘ توبہ کاکڑی ژوب، سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، نوشکی‘ پنجگور، کیچ ، آواران ، قلات ، خضدار، ہرنائی ‘مکران اورضلع لسبیلہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔

پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں چمن اور گوادر کے مختلف مقامات پر سیکڑوں مکانات منہدم ‘ چارگاڑیاں اورمتعددموٹرسائیکلیں بہہ گئیں ،گوادر کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید