راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی94 ویں سالگرہ کے موقع پر راولپنڈی میں مختلف تقریبات ہوئیںجس میں کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیرا گل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا کہ بھٹومزدور و محنت کش طبقے کے حقیقی راہنما تھے۔ وہ محروم اور کچلے ہوئے عوام کی آواز بنے۔ اس موقع پرحفظہ بخاری ایڈوکیٹ،عذرایونس،گلنار بادشاہ، صدف کاظمی،سائرہ آصف یاسمین شوکت اور دیگر بھی موجود تھیں۔شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیرا گل نےکہا کہ ملک میں مزدوروں کیلئے سب سے زیادہ قوانین پیپلز پارٹی نے بنائے، ملک میں پہلی لیبر پالیسی بھٹو کا کارنامہ ہے جس کی وجہ سے محنت کشوں کی حالت زار میں بہتری آئی ۔ فوجی کالونی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب کا اہتمام ملک ایوب نے کیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد، راجہ محمد علی منہاس، بنارس چوہدری اور راجہ عامر علی تھے۔ مقررین نے کہا کہ بھٹو ملک و قوم کے حقیقی لیڈر تھے ۔اس موقع پر لیاقت اعوان فیاض راٹھور شیر خان حنیف راٹھور سرور میر شیخ غلام حسین عارف راٹھور ملک یامین ملک مظہر ملک افتخار ایوب ملک یوسف محمد شہزاد ملک اویس قیوم اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ وارڈ کمیٹی 2 میں بھی سالگرہ کی تقریب ہوئی۔وارڈ کمیٹی کے صدر اختر خان ، عامر صدیقی ،سہیل مختار، راجہ ظہیر اقبال نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی ۔ تقریب میں شفقت باجوہ ، فرانسس نذیر، عثما ن مانی، شاکر نواز، راجہ اویس و دیگر نےشرکت کی ۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے ضلعی آفس میں شہید بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا ۔تقریب میں تحصیل صدر راجہ منصورراجہ وحید یونس ستی ،بشارت بھٹی، اسد ستی،راجہ عمران ، طیب چٹھہ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نےکہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی زندگی عوام سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیرِ اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ کا کیک سٹی صدر خان بابر سلطان جدون کی صدارت میں سٹی آفس میں کاٹا گیا ۔تقریب میں حمید درانی،ضلعی جنرل سیکرٹری توقیر عباسی،صوبائی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ نرگس فیض ملک،سٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن توکلی،سائرہ کاظمی،گلناز بادشاہ،شبیر عباس عابد،شفقت باجوہ،چوہدری یوسف مقیم،عزیر خانزادہ،راجہ شوکت،انور مرزا و جیالوں نے شرکت کی۔