• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ، عوام احتیاط کریں، اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے،عوام احتیاط کریں،بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اومی کرون پہلے والی کورونا اقسام جیسا مہلک نہیں،عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ، ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے ،ویکسین کرانے والے افراد میں اومی کرون کا خطرہ کم ہے،‏گنجان آبادیوں میں کورونا پھیلاؤ کا خطرہ سب سے زیادہ ہے،جن ممالک میں کورونا ویکسین زیادہ ہوئی وہاں کورونا کا پھیلاؤ کم ہے، 3 سے 4 ہفتے میں اومی کرون تیزی سے پھیلا ،7 روز میں 60 فیصد کیسز لاہور اور کراچی سے آئے۔

اہم خبریں سے مزید