• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس اسٹار جوکووچ کی ملک بدری سے آسٹریلیا اور سربیا میں تنازع کا خطرہ

میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلوی حکومت کی جانب سے نواک جوکووچ کو ویزا فارم میں غلطی کی وجہ سے ملک میں داخلے سے روکنے کو سربین صدر الیگزینڈرووجچ نے ہراسانی قرار دے دیا، انہوں نے فوری طور پر آسٹریلیا سے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کے غیر معمولی اقدام سے آسٹریلیا اور سربیا کے درمیان سفارتی تنازع پیش آنے کا خطرہ ہے۔ سربین صدر الیگزینڈرووجچ نے دارالحکومت بلغراد میں آسٹریلوی سفیر کو طلب کیا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوکووچ کو کھیلنے کے لیے فوری طور پر رہا کریں۔سربیا کے صدر الیگزینڈرووجچ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے لکھا ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا کے بہترین ٹینس کھلاڑی کو ہراساں کرنے کو فوری ختم کیا جائے۔ جوکووچ سے فون پر بات کی ہے اور انہیں یقین دلایا کہ پورا سربیا ان کے ساتھ ہے۔ ادھر جوکووچ کے والد سرڈجان نے بتایا کہ ان کا بیٹا مسلح گارڈ کے پہرے میں ہوائی اڈے کے ایک کمرے میں اکیلا اس فیصلے کا انتظار کر رہا تھا کہ آیا وہ ملک میں داخل ہوسکتا ہے یا نہیں۔

اہم خبریں سے مزید