• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران ایئر نے کراچی اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازکر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایران ایئر نے کراچی اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازکر دیا ،ایران ایئر کی پاکستان کی ماہانہ پروازوں کی تعداد 12ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران ایئر کی مشہد مقدس سے آنے والی پرواز بدھ کو 3 بجکر 20 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، پاکستان میں ایران ایئر آفس کے سربراہ اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ایران ایئر کی نئی پرواز کے استقبال کیلئے کیک بھی کاٹا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان کیلئے ماہانہ پروازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے ایران ایئر کی کوششوں کی تعریف کی اور ہوا بازی، سیاحت کی صنعت اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبے میں دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ایران ایئر کی ایئربس 320 شام 4 بجکر 23 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے مقدس شہر مشہد کیلئے روانہ ہوئی، جہاز میں 138 مسافر سوار تھے۔ ایران ایئر پاکستان کے دفتر کے سربراہ محمد پارسا نژاد نے کہا کہ مشہد سے کراچی کیلئے براہ راست 4 پروازوں کے ساتھ ایران سے پاکستان کیلئے ایران ایئر کی ماہانہ پروازوں کی تعداد 12 پروازیں ہوگئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایئر کی مشہد سے لاہور کیلئے چار پروازیں، تہران سے کراچی کیلئے چار پروازیں اور مشہد سے کراچی کیلئے چار پروازیں ہوں گی۔

ملک بھر سے سے مزید