• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس کا جہاز جس طرف رخ کرے گا وہی جواب دیگا، شاہ محمود

ملتان(جنگ نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی جہاز نہیں ہے، جس کا جہاز ہے، جس طرف بھی رخ کرے گا وہی جواب دے گا،پی ٹی آئی کا ایک کپتان صرف عمران خان ہے۔یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں،راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ سستے داموں میں دستیاب ہوں گی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو صحت کارڈ دیے جارہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید