• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا انٹرویو، ہاکی پلیئر شہباز سینئر ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

کراچی (جنگ نیوز) ہاکی کے سابق کپتان شہباز سینئر نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی اب چند علاقوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ موجودہ دور میں پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر خون کھول اُٹھتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شہباز سینئر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مجھے F-16 اور سپر مین کہا جاتا تھا۔ ہاکی کا واحد کھلاڑی ہوں جس کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ہائی پرفارمنس سینٹرز بنا کر ہاکی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ نشر ہوگا۔ ٭قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا خصوصی انٹرویو 10 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ قومی سلامتی پالیسی کیا ہے،پاکستان کو قومی سلامتی کے حوالے سے کن چیلنجز کا سامنا ہے اور کیا اپوزیشن جماعتوں کو قومی سلامتی پالیسی پر اعتماد میں لیا گیا ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوراہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی میزبان ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید