• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک ہاکی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، 10ریجن میں تقسیم

کراچی( نصر اقبال اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ڈومیسٹک ہاکی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہاکی کو دس ریجن میں تقسیم کیا جائے گا اور مستقبل میں ڈومیسٹک سطح پر ہاکی کے قومی ایونٹ ہوں گے نئے ڈھانچے کے تحت کلب چیمپئن شپ آل پاکستان کی سطح پر ہوگی جس کا گرینڈ فائنل کھیلا جائے گا فاتح ٹیم بیرون ملک ہونے والی کلب چیمپئن شپ میں شر کت کی حق دار ہوگی، نئی تبدیلی کے تحت سندھ میں کراچی اور سکھر کے علاوہ کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد،لاہور فیصل آباد، ملتان ، سیالکوٹ اور اسلام آباد ریجن ہوں گے، اسلام آباد ریجن میں کشمیر گلگت بلتستان کی ٹیمیں بھی شامل ہونگیں،پی ایچ ایف کے سکریٹری جنرل آ صف باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈومیسٹک ڈھانچے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، وفاقی حکومت نے پانچ ریجن تک ہاکی کو محدود کرنے کو کہا تھا جو ہمارے لئے ممکن نہیں تھا، ان کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ملک میں شہروں سے نئے ٹلینٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔