اسلام آباد ( خبرایجنسی ) وادی کوہسار مری میں برفانی طوفان کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، گزشتہ 3 روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، 12 ہزارگاڑیاں واپس آئیں باقی برف میں پھنس گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات نے غیر معمولی برف باری کا نہیں بتایا تھا، 5 فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کی اطلاع نہیں تھی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، 12 ہزارگاڑیاں واپس آئیں باقی برف میں پھنس گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو مری سانحے پر پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6 جنوری کی رات سے مری جانے کا راستہ بند کردیا تھا، رش بڑھنے کے باعث لوگوں کوروکتےرہے، اخبارات میں اشتہارات بھی دئیے، پھر بھی بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ بڑا حصہ خیبرپختونخوا کی سائیڈ کا متاثر ہواہے، ابھی تک راستہ نہیں کھول سکے ہیں تاہم لوگوں کوریسکیو کرنا شروع کردیا ہے۔