• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاننگ ہوتی تو اموات سے بچا جاسکتا تھا، جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، مری ہوٹلز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ یاسر نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کے اہلکار سیلفی بنا رہے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں راجہ یاسر کا کہنا تھاکہ پلاننگ ہوتی تو خراب موسم میں مری کی اموات سے بچا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت ہے، اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

راجہ یاسر نے جیو نیوز کو بتایا کہ جب مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا اعلان ہوا تو لوگ آدھے راستے سے مڑنے لگے حالانکہ مری کے آدھے ہوٹل خالی پڑے تھے۔

اہم خبریں سے مزید