• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سانحہ، وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کی تنظیم سازی میں مصروف رہے


لاہور (این این آئی، جنگ نیوز) صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پارٹی کی تنظیم سازی میں مصروف رہے، ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نے مری میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا ۔لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی اجلاس جسکی شفقت محمود نے صدارت کی جبکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔ گورنرپنجاب، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، صوبائی وزراسبطین خان، میاں محمود الرشید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی شریک ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید