اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سانحہ مری میں ہونیوالی ہلاکتوں کی ذمہ داریوں کا تعین کئے جانے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے اپوزیشن ارکان اس معاملے کو پیر کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائیں گے ،اس حوالے سے ہفتے کی شب پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی رہنمائوں کے درمیان رابطے ہوئےہیں ۔