چمن(نورزمان اچکزئی)چمن میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند، سیاحوں کوپہاڑی مقامات پر نہ جانیکی ہدایتکی گئی ہے،شمالی بالائی بلوچستان میں برفباری تھم جانے کے بعد توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ہزاروں افراد محصور ہوگئے ، چمن میں سیلاب سے بےگھر متاثرین بھی تاحال حکومتی امدادکےمنتظر ہیں ، سرکاری ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ بروقت فنڈز فراہم نہ کیے جانے کےباعث پی ڈی ایم اے کے پاس رواں موسم میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کیلئے وسائل دستیاب نہیں ۔ جبکہ بارش اور برفباری کے بعد چمن سمیت بالائی علاقے برفیلی ہواوں کی لپیٹ میں آنے سے نظام زندگی مفلوج ہے۔