ملتان(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی حلقوں نے مری میں قیمتی انسانی جانوں کےنقصان پر انتہائی افسوس و غم وغصہ کا اظہار کیا ہے چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، عنایت اللہ مشرقی، نذیر احمد کٹپال، عبدالباری جعفری، اجمل مسن، حانیہ خان اور سائرہ زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ مری ، سرائیکی وسیب کے عوام غمگین ہیں سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تو سانحہ رونما نہ ہوتا مری میں اموات انتظامی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کا درد ناک واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام سیاح گننا نہیں بلکہ ان کیلئے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے حکومت اپنی نا اہلی تسلیم کرنے کی بجائے متاثرین کو ذمہ دار اور ان پر طنز کر رہی ہے۔مسلم (ق) کے رہنما ڈویژنل صدر لیبرونگ رانا خادم حسین نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں حکومت ریسیکو آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے راستے جلد از جلد کلئیر کروائے اور دیگر فیملیز جو کہ مری کے برفانی طوفان میں پھنسی ہیں ان کو جلدی ریسیکو کیا جائے ، اور سانحہ مری کی انکوائری کرائی جائے۔