میلبورن (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر رافیل نڈال نے میلبورن سمر سیٹ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے فرنچ حریف میکسم کریسی کو زیر کرکے کیریئر کا 89 واں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دریں اثنا خواتین سنگلز میں امریکا کی امانڈا انیمسووا نے فتح اپنے نام کی، وہ فیصلہ کن معرکے میں بیلاروس کی الیگزینڈرا سانوسووچ کا مات دینے میں کامیاب ہوئیں۔