لاہور (جنگ نیوز)شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے۔
یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی، جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مؤثر احتجاج کرنا ہے۔