مردان(خبرایجنسی) مری کی شدید برفباری پھنس پرجاں بحق ہونےوالے مردان کے 4 دوستوں کا آخری پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں وہ عوام کے نام پیغام میں اپیل کررہے ہیں کہ ’’بھائیوں مری نہ آئو، پھنس جائو گے، نماز پڑھو!‘‘۔گزشتہ روز مری میں شدید برفباری اور آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مردان کے 4 دوست سہیل ،اسد ، بلال غفار اور بلال حسین شامل تھے،چاروں دوستوں نے مری میں برفباری کے دوران خوب موج مستی کی، حالات خراب ہوئے تو ان کا حوصلہ پست نہ ہوا انہوں نے اپنی کار میں بیٹھ ایک ویڈیو وائرل کی جو کہ ان کی آخری ویڈیو ثابت ہوئی،ویڈیو میں نوجوان کار میں بیٹھ کرپشتو گیت گنگناتے ہوئے پیغام دے رہے تھے کہ بھائیوں مری نہ آئو، پھنس جائوگے، اپنی گاڑیوں کو دھکے لگانے پڑیں گے،بسترمیں سوجائو اور نمازپڑھ لو،اس سے قبل چاروں نوجوانوں کی برف باری میں لی گئی آخری سیلفی بھی وائرل ہوئی تھی، جاں بحق اسد ،محمد بلال ، سہیل اور بلال حسین کی میتیں آبائی علاقے پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا، چاروں دوستوں کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی،بلال حسین اور اسد چچا بھتیجا بتائے جاتے ہیں، چاروں دوستوں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔