• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے، زرداری

کراچی(این این آئی)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ مری میں حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے، مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے۔مری میں شدید برفباری اور سردی کے باعث بڑی تعداد میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پروردگار جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔ انہوں نے کہاکہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید