• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 2 خواتین ڈانسرز سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ سربند کی حدود الحرم ٹائون میں پارٹی ختم ہونے پر تین افراد نے 2خواتین ڈانسرز کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ سعد آفریدی ،آصف نذیر اور احسان اللہ سے چھینی گئی نقدی،موبائل فون اور اسلحہ برآمد ، مقدمات درج،پارٹی ڈانسٹر (ص) عرف سارہ زوجہ نعمت اللہ سکن گلبہار نمبر چار نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ سربند پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز تین افراد نے اسے اور(ل) کو پارٹی میں ڈانس کے لئے بک کرایا تھا ۔الحرم ٹائون پہنچ کر رات نو بجے پارٹی شروع ہوئی اور رات دو بجے ختم ہوئی تو وہاں پارٹی میں شرکت کے لئے آنے والے باقی افراد چلے گئے اور سعد آفریدی ولد امتیاز احمد سکنہ جمرود ،آصف نذیر ولد نذیر احمد سکنہ آبشار کالونی اور احسان اللہ ولد صادق نے انہیں روکااور اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر ان سے پانچ ہزار وروپے اور موبائل اور(ل)سے سات ہزار روپے اورموبائل چھین لیا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کرزیادتی کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ تینوں ملزمان نے انہیں حبس بے جا میں رکھ کررات بھر زیادتی کانشانہ بنایا اور صبح انہیں گھر سے نکال دیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تم دونوں کو جان سے ماردیا جائے گا پولیس نے ملزمان کے خلاف زنا بالجبر کے مقدمات درج کر لئے اور بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی نقدی ٗموبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مذکورہ گھر ڈیرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے پشاور کے بندوبستی علاقوں میں بااثر لوگوں نے ڈیرے بنائے گئے جن میں بیشتر ڈیروں میں رات کو ڈانس پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں منشیات کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتاہے جس سے بندوبستی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

اہم خبریں سے مزید