• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری واقعات دوبارہ روکنے کیلئے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں، راشد حفیظ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ سانحہ مری جیسے واقعات کے دوبارہ وقوع کو روکنے کیلئے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر پوری طرح عمل کریں ۔ سانحہ میں شہریوں کی ہلاکت پر ہر آنکھ اشک بار ہے ۔ برف میں پھنسے شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وزیر اعلی پنجاب خود اس سلسلے میں ہمارے اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ شہریوں کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے وہ قطعاً غافل نہیں ۔ صوبائی وزیر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والوں کی مغفرت کی دعا بھی کی ۔ انہوں نے محکمہ شاہرات اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں کوئی تساہل نہ برتے ۔ انہوں نے مقامی لوگوں بالخصوص ہوٹلوں اور اشیائے خوردونوش بیچنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سیاحوں کا خیال رکھیں اورناجائز منافع خوری سے گریز کریں۔
اسلام آباد سے مزید