ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین و سابق ایم این اے جمشیداحمددستی، سیکرٹری جنرل محمدخاں مروت ، مرکزی رہنما میاں اظفرعلی سمرا نےکہا ہےکہ سانحہ مری کے شہداء کے لواحقین کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے 15 کروڑ سے مالی امداد کا اقدام لائق تحسین ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بھی شہداء کے لواحقین کی کم از کم 25 لاکھ فی کس مالی امداد فراہم کی جائے ،عوامی راج پارٹی کے رہنما وکارکنان شہدائے مری کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ رحیم یار خان میں ملبے تلے دب کر جاں بحق 6 بچوں کے لواحقین اور دو زخمی بچوں کے ورثاء کی بھی مالی امداد کی جائے ہم پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے مری میں سیاحوں کو برفانی طوفان سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے ،جمشیداحمددستی نے کہا کہ پارٹی ورکرہماراقیمتی سرمایہ ہیں۔