• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاش پر لاش گری، نیند نہ ٹوٹی تیری حاکم وقت تیری مردہ ضمیری کو سلام، شہباز شریف کی ایوان میں حکومت پر تنقید

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں سانحہ مری پر بحث حکومت اور اپو زیشن کی ایک دوسرے پر تنقید میں بدل گئی ۔ اپو زیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹس پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیرو سے تشبیہ دی اور کہا کہ نیرو بانسری بجاتے رہے اور برف کے طوفان میں پھنسے امداد کیلئے پکارتے رہے۔ انہوں نے تقریر کے اختتام پر یہ شعر بھی پڑھالاش پر لاش گری۔ نیند نہ ٹوٹی تیری حاکم وقت تیری مردہ ضمیری کو سلام ۔فواد چوہدری نے بھی اپو زیشن لیڈر شہباز شریف پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نےنیرو کے جواب میں شہباز شریف کو پابلو اسکو بار ( Peblo Escobar ) کا خطاب دیاجو کولمبیا کے ڈرگ لارڈ تھے ۔ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ممبران نے جھوٹا کےنعرے لگائے تو اسپیکر نے منع کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ دل کے چھوٹے لوگ ہیں ۔ انہوں نے چمچے کڑچھے کاخطاب بھی دیا۔بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کی فیملی ممبرکو چترال میں ریسکیوکرنے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ سیا ست سے پہلے انسانیت سیکھیں۔

اہم خبریں سے مزید